سعید انور کی تاریخی اننگز کے 22 سال مکمل ہوگئے

21  مئی‬‮  2019

لاہور (این این آئی)22 سال قبل پاکستان کے نامور کرکٹر سعید انور نے دنیائے کرکٹ میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانیکا ریکارڈ قائم کیا تھا۔21 مئی 1997 کو پاکستانی بلے باز سعید انور نے بھارت کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی اننگز کھیلی تھیں۔22

سال قبل چدم برم اسٹیڈیم، چنائی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی اوپنر سعید انور اور شاہد آفریدی نے اننگز کا آغاز کیا مگر شاہد آفریدی صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ وکٹ کی دوسری جانب کھڑے سعید انور نے بھارتی بائولرز کے سامنے اکیلے ہی 194 رنز بنائے تھے اور ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ انفرادی سکور بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے تھے۔سعید انور نے اپنی اس تاریخ ساز اننگز کے دوران 146 گیندیں کھیل کر 5 چھکے اور 22 چوکے مارے تھے تاہم صرف 6 رنز کی کمی سے ون ڈے کرکٹ کی پہلی ڈبل سنچری بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔بھارتی بائولرز پرساد، کمبلے، جوشی، سنگھ، ٹنڈولکر نے بھی بائولنگ کے جوہر دکھانے کی کوشش کی مگر سعید انور کسی کو خاطر میں نہ لائے۔یہ میچ پاکستان کی تاریخ کے یادگار ترین میچوں میں سے ایک بن گیا جس میں پاکستان نے 35 رنز سے فتح حاصل کی۔واضح رہے گزشتہ سال جولائی میں میں پاکستانی اوپنر فخرزمان نے زمبابوے کے خلاف کھیلے جانے والے میچ 210 رنز بنا کربھارت کے خلاف سعید انور کے 194 رنز کا طویل ترین ریکارڈ توڑ دیا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…