لاہور(آن لائن )پاکستان کرکٹ کے لئے ایک اور اعزاز سامنے آیا ہے۔ اس بار پاکستان کی ویمن ٹیم کی اہم کھلاڑی ثنا میر مشترکہ طور پر دنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی اسپنر بن گئی ہیں۔ثنا میر مزید ایک وکٹ لے کر نمبر ون اسپنر اور دنیا کی تیسری سب سے زیادہ
وکٹیں حاصل کرنے والی بالر بن جائیں گی ۔پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اسپنر ثنا میردنیا کی کامیاب ترین اسپنر بننے کے قریب پہنچ گئی ہیں۔جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ثنا میر مشترکہ طور پر دنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والی اسپنر بن گئی ہیں۔تیسرے ون ڈے میں مزید ایک وکٹ حاصل کرکے وہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی پہلی اسپنر اور دنیا کی تیسری سب سے زیادہ آٹ کرنے والی بائولر بن جائیں گی ۔ثنا میر کی ون ڈے انٹرنیشنلز میں وکٹوں کی تعداد مشترکہ طور پر146 ہے۔ مزید ایک وکٹ حاصل کرکے ثنا میر نمبر ون اسپنر بنے کے ساتھ ساتھ بھارتی بالر گواسومی اور آسٹریلوی بالرفٹز پیٹرک کے بعدسب سے زیادہ آئوٹ کرنے والی دنیا کی تیسری بائولر بن سکتی ہیں۔ثنا میر جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک وکٹ حاصل کر پائیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی ویمن چمپئن شپ کے سلسلہ میں قومی ویمن ٹیم جنوبی افریقہ کے دورے پر ہے۔ سیریز کا تیسرا 12 مئی کو کھیلا جائے گا۔