ساؤتھمپٹن(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہاہے کہ عامر اچھا بولر ہے تاہم چیمپئینز ٹرافی کے بعد اس کی بولنگ آئیڈیل نہیں رہی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ ہم انگلینڈ میں چیمپئینز ٹرافی جیت چکے ہیں، کھلاڑی اچھا کھیل کر اعتماد حاصل کرتے ہیں، ورلڈ کپ میں بہت اچھی ٹیمیں ہیں، یہ ایک اچھا ورلڈ کپ ہوگا۔مکی آرتھر نے کہا کہ ہماری ورلڈ کپ میں نوجوان ترین ٹیم ہے جس پر مجھے اعتماد ہے، میزبان انگلینڈ ون ڈے کرکٹ کی بہترین ٹیم ہے اور ورلڈ کپ کی ایک فیورٹ ٹیم بھی ہے۔
اور آرچر نے اپنی بولنگ سے بہت متاثر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ جیسے مقابلوں میں کوئی بھی ٹیم کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتی ہے۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے حوالے سے ہیڈ کوچ نے کہا کہ عامر اچھا بولر ہے لیکن چیمپئینز ٹرافی کے بعد اس کی بولنگ آئیڈیل نہیں رہی۔انہوںنے کہاکہ محمد عامر کیلئے دوسرے سیمرز کی طرح یہ کنڈیشنز سود مند رہتی ہیں، محمد عامر پر اعتماد ہے، وہ بڑے میچ کا کھلاڑی ہے، مقابلے کی فضا کا ہونا اچھی بات ہے، 20 مئی تک دیکھتے ہیں کون کون ورلڈ کپ کیلئے اپنی جگہ پکی کرتا ہے۔