جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

خواتین کے آٹھویں فٹبال ورلڈکپ کا 7 جون کو فرانس میں آغاز ہوگا، امریکن ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی

datetime 11  مئی‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)خواتین کے آٹھویں فٹبال ورلڈکپ کا 7 جون کو فرانس میں آغاز ہوگا، ایونٹ کے دوران امریکن ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 7 جون سے 7 جولائی تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ میں دنیائے فٹبال کی 24 بہترین ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی جن کو 6 گروپس میں تقسیم کیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق گروپ اے میں میزبان فرانس، جنوبی کوریا، ناروے اور نائیجیریا، گروپ بی میں جرمنی، چین، سپین اور جنوبی افریقہ، گروپ سی میں آسٹریلیا، اٹلی، برازیل اور جمیکا کی

ٹیمیں شامل ہیں۔گروپ ڈی میں انگلینڈ، سکاٹ لینڈ، ارجنٹائن اور جاپان جبکہ گروپ ای میں کینیڈا، کیمرون، نیوزی لینڈ، ہالینڈ اور گروپ ایف میں دفاعی چیمپئن امریکہ، تھائی لینڈ، چلی اور سویڈن شامل ہیں۔7 جون کو فرانس اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں ٹکرائیں گی۔ امریکہ کی ٹیم 11 تاریخ کو تھائی لینڈ کیخلاف نبرد آزما ہوگی۔ پری کوارٹر فائنلز 22، 23، 24 اور 25 جون کو ہونگیایونٹ کے کوارٹر فائنلز 27، 28 اور 29 جون اور سیمی فائنلز 2 اور 3 جولائی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 7 جولائی کو ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…