پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

آئی سی سی نے کرکٹ کرپشن الزامات پر سری لنکا کے دو کرکٹرز کو معطل کر دیا،14 روز میں جواب طلب

datetime 10  مئی‬‮  2019 |

دبئی( این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ کرپشن الزامات پر سری لنکا کے 2 کرکٹرز کو معطل کرکے 14 روز میں جواب طلب کرلیا ۔آئی سی سی نے کرکٹ کرپشن میں الزامات پر سری لنکا کے 2کھلاڑی نوان زوئیسا اور اویشکا گوناوردھنے کو معطل کرکے 14روز میں

جواب طلب کرلیاہے، نوان زوئیسا اور اویشکا گوناوردھنے پر دسمبر میں یواے ای میں کھیلی گئی ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے، بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر 40سالہ نوان زوئیسا کوڈ کی چارشقوں اور گونا ورد نے کو دو شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا گیا گیا ہے۔پیسر پر تحقیقات میں عدم تعاون، کرپشن کرنے اور کھلاڑیوں کو اکسانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، 30ٹیسٹ اور 95ون ڈے میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کرنے والے زوئیسا کو اس سے پہلے نومبر میں بھی آئی سی سی کی جانب سے تین خلاف ورزیوں پر معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اب انہیں ایمریٹس کرکٹ بورڈ کی جانب سے معطل کیا گیا ہے، بائیں ہاتھ کے اوپنر اویشکا گوناورد 6ٹیسٹ اور 61ون ڈے میچ سری لنکا کی جانب سیکھیل چکے ہیں، انہیں ایونٹ کے شرکاء کو کرپشن کے لیے اکسانے اور اینٹی کرپشن یونٹ سے عدم تعاون کے الزامات کا سامنا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…