جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

گاڑی چلاتے ہوئے موبائل کا استعمال، انگلینڈ کے سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکہم پر ڈرائیونگ کی پابندی

datetime 10  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) انگلینڈ کے سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکہم پر گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے پر 6 ماہ کی ڈرائیونگ کی پابندی عائد کردی گئی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے ’’اے ایف پی‘‘کی رپورٹ کے مطابق 44 سالہ سابق کھلاڑی نے 21 نومبر کو لندن میں عوام کی جانب سے نشاندہی کرنے پر اپنی

غلطی کا اعتراف کیا۔جنوبی لندن کے بروم لے مجسٹریٹ کورٹ نے فٹبالر کے لائسنس پر 6ماہ کی پینالٹی پوائنٹس عائد کیے اور 750پانڈ جرمانہ عائد کرتے ہوئے 100پائونڈ استغاثہ کی فیس اور 75پائونڈ سرچارج فیس ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ضلعی جج کیتھرین مور کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ بیکہم کے لائسنس میں اس سے قبل تیز رفتاری کے باعث 6پوائنٹس لگے ہوئے تھے جس کے بعد اب لگنے والے پوائنٹس کے بعد وہ 12 پوائنٹ کی حد پار کرچکے ہیں جس سے انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔عدالت میں انہوں نے اپنا پورا نام، تاریخ پیدائش اور پتہ بتایا۔استغاثہ کے وکیل میتھیو اسپریٹ کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ بیکہم کی عوام میں سے ایک شخص نے ٹریفک میں گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون پر بات کرتے ہوئے تصویر کھینچی تھی۔دفاعی وکیل جرارڈ ٹائیرل کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ بیکہم گاڑی آہستہ چلارہے تھے اور اس واقعے کے بارے میں انہیں کچھ خاص یاد نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جو ہوا اس کو وجہ سے چھپایا نہیں جاسکتا لیکن ان کی نظر میں انہیں کچھ یاد نہیں، انہوں نے اعتراف جرم کرنا تھا اور انہوں نے وہی کیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…