پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

شعیب اختر نے شاہد آفریدی کی جانب سے اپنی کتاب میں لگائے گئے الزامات کی تائید کردی،حیرت انگیز انکشافات

datetime 9  مئی‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے شاہد آفریدی کی جانب سے اپنی کتاب میں لگائے گئے الزامات کی تائید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ سینئر کھلاڑیوں کے روئیے سے متعلق بہت کچھ لکھ سکتا تھا،

اور میں اس کی مکمل طور پر حمایت کرتا ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں جو ذکر کیا ہے، حقیقت میں سینئر کھلاڑیوں کا رویہ اس سے کہیں زیادہ برا تھا۔ انہوں نے کہا ”میرے خیال سے شاہد آفریدی کو سینئر کھلاڑیوں کے جس روئیے کا سامنا کرنا پڑا، اس سے کہیں زیادہ کم اپنی کتاب میں لکھا ہے۔میں ان میں سے کچھ چیزوں کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور میں اس کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔“سینئرکھلاڑیوں کیساتھ گزرنے والے اپنے وقت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ ایک مرتبہ تو چار سینئر کھلاڑی مجھے بلے کیساتھ پیٹنے ہی والے تھے۔انہوں نے کہا کہ 10 سینئر کھلاڑیوں نے بعد ازاں اپنے روئیے کے بارے میں معافی بھی مانگی تھی۔خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے حال ہی میں منظر عام پر آنے والی اپنی کتاب میں جاوید میاں داد، وقار یونس اور دیگر کھلاڑیوں پر شدید تنقید کی جس کے بعد سابق ٹیسٹ عمران فرحت نے بھی ایک انٹر ویوکے دوران سابق آل را?نڈر پر سنگین الزامات عائد کیے۔دریں اثنا ء   کتاب میں کئے گئے متنازعہ انکشافات کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے، درخواست گزار نے ہائی کورٹ سے کتاب پر پابندی لگانے کی استدعا کی ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…