جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی فٹبال ٹیم برازیل میں ہونے والے نیمار جونیئر فائیو عالمی مقابلوں میں شرکت کریگی

datetime 7  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیورخ(این این آئی)پاکستان کی فٹبال ٹیم برازیل میں ہونے والے نیمار جونیئر فائیو عالمی مقابلوں میں شرکت کرے گی۔میڈیارپورٹ کے مطابق فائنل ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹیموں کو ٹرائی آئوٹ مقابلوں میں حصہ لینا ہوگا،اس کیلئے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں 16سے 25مئی تک کیمپ لگایا جائیگا۔

جس میں ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی ٹیمیں مقابلہ کریں گی،پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے پہلے مقابلے کراچی میں ہونگے، پھر لاہور اور آخر میں اسلام آباد میں میدان سجے گا۔ٹرائی آئوٹ مقابلے مکمل ہونے کے بعد بہترین کارکرگی دکھانے والی ٹیموں کو 25مئی کو لاہور میں نیشنل کوالیفائر میں مدمقابل لایا جائیگا جہاں کسی ایک ٹیم کو برازیل میں نیمار جونئیر فائیو عالمی فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا،مقابلوں میں شامل ہونے کیلئے ٹیمیں 13مئی سے قبل رجسٹریشن کراسکتی ہیں،یہ مقابلہ بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو ہی موقع فراہم کرنے کے تصور پرانحصار کرتا ہے جس میں لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کی ٹیموں کو کھیلنے کا موقع دیا جائے گا، صرف قابلیت اور ٹیلنٹ کی ہی حوصلہ افزائی کی جائیگی،ٹیم کے کھلاڑیوں کی عمریں 16سے 25سال کے درمیان ہونی چاہئیں۔ مقابلے کے قواعد کے دو حصے ہیں، دو ٹیموں کم سے کم 5کھلاڑیوں سے 10منٹ تک ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی، جس میں کوئی گول کیپر نہیں ہوگا اور ہر گول کے بدلے مدمقابل ٹیم کا ایک کھلاڑی کم ہو جائیگا۔2018میں منعقدہ ٹرائی آئوٹ میں 62ممالک سے 1لاکھ 25ہزار کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔ رواں سال 2019کے مقابلے میں توقع کی جا رہی ہے کہ پہلے سے زیادہ کھلاڑی حصہ لیں گے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…