منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی سی بی گورننگ بورڈ کوئٹہ ریجن کے باغی رکن شاہ دوست کوعہدے سے فارغ کردیا گیا

datetime 7  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کوئٹہ ریجن کے باغی رکن شاہ دوست کو ڈی نوٹیفائی کرکے عہدے سے فارغ کردیا گیا ۔پی سی بی گورننگ بورڈ کے باغی رکن شاہ دوست کو ڈی نوٹیفائی کرکے عہدے سے فارغ کردیا گیا ہے، اب کوئٹہ ریجن کے نئے صدر کے لیے انتخاب ہوگا۔

ضلع تربت سے منتخب ہونے والے شاہ دوست کو آزاد ایڈجیوڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فضل میران چوہان نے ڈس کوالیفائی قرار دیا ہے۔شاہ دوست پر سرکاری ملازم ہو کر انتخاب لڑنے کا کیس تھا جس کا اب فیصلہ سنایا گیا ہے، کوئٹہ میں 17اپریل کو پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے والوں میں شادہ دوست بھی پیش پیش تھے۔ پی سی بی نے گورننگ بورڈ اجلاس میں ہونے والی بدمزگی پر ذاکر خان کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی بھی قائم کررکھی ہے۔دوسری جانب شاہ دوست کا موقف ہے کہ مجھ پر دبا ئو ڈالنے کے لیے یہ کارروائی کی گئی ہے، ابھی مجھے انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوناہے، اس سے پہلے پرانے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا ہے۔ سرکاری ملازم ہونے کے معاملے کی تمام وضاحت پہلے ہی کرچکا تھا۔ شاہ دوست نے یہ بھی دعوی کیا کہ انہیں ابھی تک ڈی کوالیفکیشن اور ڈی نوٹیفائی ہونے کا نوٹس نہیں ملا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…