پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ء : پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس گھنٹوں میں ہی فروخت

datetime 6  مئی‬‮  2019 |

دبئی(این این آئی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ء میں پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے شیڈول میگا ایونٹ کیلئے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں 16 جون کو شیڈول میچ کھیلا جائے گا، جس کے تمام ٹکٹس صرف 48گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ شائقین روایتی حریف

پاک بھارت کے میچ کو فائنل سے بھی زیادہ اہمیت دے رہے ہیں۔ یہ میچ دیکھنے کے خواہشمندوں کی تعداد 4لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے، اسٹیڈیم میں صرف 26 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ , 2019 30مئی سے 14جون تک انگلینڈ اور ویلز میں کھیلا جائے گا،10ملکی ایونٹ میں انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، پاکستان، بھارت ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ، افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے مختلف میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے خٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر48 میچ کھیلے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان میچز میں زیادہ توجہ کا مرکز ہمیشہ کی طرح پاکستان اور بھارت کا 16 جون کو کھیلا جانے والا مقابلہ بنے گا۔ ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوئی تو روایتی حریفوں میں مقابلے کے تمام ٹکٹ چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہوگئے۔واضح رہے کہ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ ٹورنامنٹ کا پہلے میچ اوول کے میدان پر 30 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان کا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہے جو 31 مئی کو ٹرینٹ برج پر کھیلا جائے گا۔پاکستان کا اس کے بعد 3 جون کو انگلینڈ، 7 جون کو برسٹل اور 12 جون کو آسٹریلیا سے میچ ہوگا۔پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف 23 جون، نیوزی لینڈ کے خلاف 26 جون اور افغانستان کے خلاف 29 جون کو پاکستانی ٹیم مدمقابل ہوگی۔پاکستان اپنا آخری لیگ میچ 5 جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان میں کھیلے گا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…