اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

اعجاز بٹ سے لڑائی پر بلاول بھٹو زر داری نے صلح کیلئے ریلی میں ساتھ رہنے کی شرط رکھ دی تھی ، شاہد آفریدی

datetime 4  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ اعجاز بٹ سے لڑائی پر بلاول بھٹو زر داری نے صلح کیلئے ریلی میں ساتھ دینے کی شرط رکھ دی تھی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی کی کتاب ’’گیم چینجر‘‘ نے پاکستان میں کرکٹ کی دنیا میں طوفان برپا کر رکھا ہے ۔کرکٹ کی دنیا میں اپنے ابتدائی کیرئیر کے بارے میں بتاتے ہوئے شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ انھوں نے ون ڈے میں تیز ترین سنچری

بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کے بیٹ سے بنائی۔انہوں نے لکھا سچن ٹنڈولکر نے اپنا بلا وقار یونس کو دیا کہ اور کہا کہ سیالکوٹ سے ایسا ایک بیٹ ان کو بنوا کر دیں۔ وقار یونس نے سچن کا بلا شاہد آفریدی کو تھما دیا جس سے انھوں نے اپنے کیرئرکی مشہورزمانہ تیز ترین سنچری کی۔ شاہد آفریدی نے سنتیس گیندوں پر ایک سو رنز بنا ئے تھے۔ شاہدآفریدی کی سوانح حیات گیم چینجر کے لکھاری وجاہت سعید خان نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کا معاملہ شاہدآفریدی نے درست وقت کیلئے سنبھال کے رکھا تھا۔انہوںنے کہاکہ شاہد آفریدی نے تنقید کے ساتھ تعریف بھی کی ہے۔ جس کا اندازہ قاری کوپوری کتاب پڑھنے کے بعد ہی ہوگا۔عمران خان کے بارے میں شاہد آفریدی نے کہا کہ بطور کھلاڑی اور وزیر اعظم انھیں بے حد پسند ہیں مگر ان کے ارد گرد کے لوگوں کی وجہ سے عمران خان اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں۔سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف کے بارے میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ بھلے ان پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات ہیں مگر وہ ڈیلیور کرنا جانتے تھے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بارے میں شاہد آفریدی کا دلچسپ انکشاف سامنے آیا۔سابق آلرائونڈر نے لکھا کہ پی سی بی کے سابق چیئر مین اعجاز بٹ سے ان کی لڑائی ہو گئی۔ اس کے بعد بلاول بھٹو انکے اور چیرمین پی سی بی کے درمیان صلح کرانے آئے تو انھوں نے شرط رکھی کہ صلح تو ہو جائے گی مگر ہر ریلی میں انکے ساتھ رہنا ہو گا۔شاہد آفریدی لکھتے ہیں کہ انھوں نے اس معاملے میں بلاول بھٹو کو صاف انکار کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…