منگل‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2024 

ایک لڑکی سے کئی ماہ تک ٹیلیفون پر باتیں ہوئیں، ملاقات میں لڑکا نکلا : شاہد آفریدی

datetime 4  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی آپ بیتی ’’گیم چینجر ‘‘ میں ذاتی زندگی سے متعلق بھی دلچسپ واقعات بیان کیے ہیں جس میں ان کی جوانی کے دور کے قصے بھی شامل ہیں۔کرکٹ کے نئے دنوں کا ذکر کرتے ہوئے آفریدی نے کتاب میں لکھا ہے کہ شروع سے ہی پارٹی کرنے کا شوق تھا، دورہ آسٹریلیا میں نائٹ کلب گیا تو ساری رات لڑکی سے باتیں کیں۔آفریدی نے دل ٹوٹنے کاواقعہ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 90 کی دہائی میں ایک لڑکی سے فون پر بات کرتا تھا، اس دور میں موبائل نئے

تھے اور بہت مہنگے تھے۔ اس لڑکی کی آواز سننے کیلئے پیسے بھی بہت اڑائے اور کئی مہینوں تک فون پر بات کرنے کے بعد ملنے کاپلان بنایا۔شاہد آفریدی نے ڈراپ سین لکھا کہ جب ملاقات ہوئی تو وہ لڑکا نکلاجو لڑکی بن کر مجھ سے باتیں کرتا تھا،اس وقت مجھے بہت شرمندگی ہوئی۔جوانی کا ایک اور دلچسپ قصہ آفریدی نے یوں بیان کیا کہ ایک بار خاتون دلہن کے لباس میں میرے گھر پہنچ گئیں اورمجھ سے شادی کی ضد کرنے لگی، انہوں نے میرا ہاتھ پکڑلیا اور کہا چلو مسجد چل کر نکاح کرلیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میڈم بڑا مینڈک پکڑیں


برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…