جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

شاہد آفریدی کی کتاب میں سابق کھلاڑیوں کے بارے میں اہم انکشافات،مزید تفصیلات منظر عام پر آگئیں 

datetime 2  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی کتاب ”گیم چینجر“ کی رونمائی ہفتے کے روز ہو گی تاہم انکی کتاب رونمائی سے قبل ہی سوشل میڈیا پر متنازع بن گئی جہاں وجاہت سعید خان نے اس کتاب میں سے چند اقتباسات شیئر کیے۔شاہد آفریدی نے صحافی وجاہت سعید خان کے ساتھ اپنی آپ بیتی گیم چینجر لکھی جن کے مطابق شاہدآفریدی نے وقاریونس کو اوسط درجے کا کپتان قراردیا

جبکہ کوچنگ کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ وقاریونس نے کوچ بننے کے بعد ان کے کام میں مداخلت کی جس کے باعث ان کے وقاریونس سے اختلافات رہے۔آفریدی نے کتاب میں وقاریونس اور وسیم اکرم کیدرمیان چپقلش کا بھی ذکرکیا ہے۔کتاب میں شاہد آفریدی نے جاوید میاں داد کے ساتھ اختلافات سے بھی پردہ اٹھایا اور کہا ہے کہ جاوید میاں داد انہیں پسند نہیں کرتے تھے اور ٹیسٹ میں ڈیبیو سے پہلے انہیں کوئی پریکٹس نہیں کرائی گئی۔بوم بوم نے کشمیر کے حوالے سے کتاب میں کہا ہے کہ کشمیر بھارت اور پاکستان کا نہیں بلکہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کو مزید کوششیں کرنی چاہئیں۔ اقتباسات پڑھنے کے بعد خبریں میڈیا کی زینت بنیں تو شاہد آفریدی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام میڈیا کی تشہیر پر نہ جائیں اور کتاب پڑھیں۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انہوں نے کتاب میں جسے کریڈٹ دینا تھا اسے کریڈٹ بھی دیا ہے۔خیال رہے کہ سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کی کتاب ”گیم چینجر“کی ہفتے کو رونمائی ہوگی۔انکی کتاب کے بارے میں سابق پاکستانی کھلاڑی مشتاق احمد نے بھی ٹویٹ کیا اور عوام سے اس کتاب کو پڑھنے کی اپیل کی۔ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی نے بہترین کام کیا ہے، انہوں نے اپنے کتاب میں کئی چھکے اور چوکے مارے ہیں اور اپنی زندگی کے بارے میں کئی حقائق بیان کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں ان کے کرکٹ کے سفر کا حصہ رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ شاہد آفریدی بہت خاص ہیں اور انہوں نے بہت بہترین کام کیا ہے اور دعا ہے کہ آگے بھی اس ہی طرح بہترین کام کرتے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…