کارڈف(آن لائن) انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی عالمی میچ 5 مئی کو کارڈف میں کھیلا جائیگا۔ اس سے قبل پاکستان ٹیم نے کھیلے گئے تینوں ٹور میچز میں کامیابی حاصل کرکے انگلینڈ ٹیم کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ گرین شرٹس نے پہلے ایک روزہ ٹور میچ میں کینٹ اور دوسرے میں نارتھمپٹن شائر اور تیسرے میں لیسٹر کو شکست دے کر دورہ انگلینڈ کا جاندار انداز سے آغاز کیا ہے۔پاکستان ٹیم نے
کینٹ کو پہلے ٹور میچ میں 100 رنز، نارٹھمپٹن شائر کو دوسرے ٹور میچ میں 8 وکٹوں جبکہ لیسٹر کو تیسرے ٹور میچ میں 58 رنز سے شکست دی تھی۔ گرین شرٹس دورے کے دوران انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی ٹونٹی اور پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ پاکستانی ٹیم انگلینڈ کیخلاف 5 مئی کو واحد ٹی ٹونٹی میچ سے دورے کا باضابطہ آغاز کریگی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ عالمی میچوں پر مشتمل سیریزکھیلی جائیگی۔