منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

بابر اعظم نے برطانوی سرزمین پر وہ کردیا جو کوہلی بھی نہ کر پائے ،شائقین دنگ رہ گئے

datetime 2  مئی‬‮  2019

لیسٹر( آن لائن )قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے انگلش کانٹی لیسٹر شائر کے خلاف ٹی ٹونٹی پریکٹس میچ کے دوران وہ کارنامہ کردکھایا جو بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی اب تک برطانوی سرزمین پر نہیں کرسکے ہیں۔گریس روڈ پر کھیلے گئے ٹی ٹونٹی ٹور میچ میں لیسٹرشائر کے کپتان نے ٹاس جیت کر فیلڈ سنبھالی ۔

فخرزمان اور بابر اعظم نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے صرف گیارہ اوورز میں 104رنز کی سنچری شراکت قائم کر ڈالی۔فخر زمان نے 52 رنز کو آٹھ چوکوں اور ایک چھکے سے سجایا جبکہ آصف علی نے تین چوکوں سمیت 22رنز بنا کر بابر اعظم کے ساتھ مزید 65رنز کا اضافہ کیا جو اپنی سنچری کے قریب پہنچ گئے تھے۔ پاکستانی ٹیم چار رنز کے فرق سے دو وکٹیں گنوا بیٹھی جب فہیم اشرف گیارہ اور پھر بابر اعظم بھی 13چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 101رنز بنا کر میدان چھوڑ گئے تاہم مقررہ بیس اوورز میں پاکستان نے چھ وکٹوں پر 200رنز کا مجموعہ سکور بورڈ پر سجادیا،بابر اعظم نے برطانوی سرزمین پر اپنے ٹی ٹونٹی کیریئر کی پہلی سنچری سکور کی ،بھارتی کپتان ویرات کوہلی انگلش کنڈیشنز میں5میچز میں 45کی اوسط سے180رنز سکور کرچکے ہیں تاہم وہ صرف ایک ہی نصف سنچری سکور کرسکے ہیں۔ہوم ٹیم کی جانب سے بین مائیک نے تین اورڈائٹر کلین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی اننگز میں لیسٹرشائر کو اچھا آغاز نہیں مل سکا جب اس کی ابتدائی چھ وکٹیں محض 63رنز پر گر گئیں اور اس دوران مارک کاسگروو 19اور عادل علی کو دس رنز بنا کر دہرے عدد میں داخل ہونے کا موقع مل سکا۔لیسٹرشائر کو آٹھ وکٹیں 81رنز پر گرنے کے بعد بین مائیک نے 37 اور کیلم پارکنسن نے 27رنز بنا کر سہارا دینے کی پوری کوشش کی لیکن مجموعی سکور آٹھ وکٹوں پر 142سے آگے نہ جا سکا۔عماد وسیم اور شاہین آفریدی نے دو،دو وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کی کامیابی یقینی بنائی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…