اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کتابوں میں ہمیشہ مصالحہ شامل کیا جاتا ہے۔شاہد آفریدی نے جو لکھنا تھا لکھ دیا۔یہ سارے الزامات میں خدا پر چھوڑتا ہوں ،شاہد آفریدی کی کتاب میں لگے الزامات پر جاوید میانداد کا ردعمل بھی سامنے آگیا، نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسا ممکن ہے کہ ایک کھلاڑی کو ٹیسٹ میچ کھلانے سے قبل نیٹ پریکٹس نہ کروائی جائے۔میں سب کو نیٹ پریکٹس
کرواتا تھا اور اس بات کے گواہ صلاح الدین صلو بھی ہیں۔مجھے اللہ تعالیٰ نے بہت عزت دی۔میں پاکستان ٹیم کا کوچ تھا ہر آدمی میری مثال دے سکتا ہے۔میں نے ساری زندگی اللہ کو ذہن میں رکھ کر کام کیا،ایسے الزامات سے فرق نہیں پڑتا،یہ سارا حساب کتاب قیامت کے دن ہو گا اس دن ہر شخص کو پتہ لگے گا۔واضح رہے کہ اس کتاب کے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ میں ہلچل مچی ہوئی ہے ۔