اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شاہد آفریدی کی کتاب منظر عام پر آگئی ،نجی ٹی وی کے مطابق شاہد آفریدی نے اپنی کتاب ” گیم چینجر” میں لکھا ہے کہ پہلا ون ڈے کھیلا تو عمر 16سال نہیں بلکہ 19 سال تھی۔جاوید میاںداد کو میرے بیٹنگ اسٹائل سے نفرت تھی۔1999ء میں چنئی ٹیسٹ سے پہلے نیٹ پریکٹس نہ کرنے دی گئی۔پریزنٹیشن تقریب میں مجھ سے زبردستی تعریف کروائی گئی۔جب کہ وقار یونس سے متعلق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ میرے
خلاف لابنگ کرتے تھے۔وقار یونس اوسط درجے کے کپتان اور خوفناک کوچ تھے۔وقار یونس جب کوچ بنے تو ہر معاملے میں مداخلت کی اس لیے ان سے اختلافات رہے۔شعیب ملک سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ کپتانی کے لیے فٹ نہیں تھے۔سلمان بٹ کو نائب کپتان بنانا بھی غلط تھا۔ وسیم اکرم اور وقار یونس کے آپس کے تعلقات ہمیشہ کشمکش کا شکار رہے۔یاد رہے کہ رواں ماہ انگلینڈ میں ورلڈ کپ کا آغاز ہونے والا ہے ۔اس کتاب کے آنے سے پاکستان کرکٹ میں ہلچل مچ گئی ہے