جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ورلڈ کپ کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ان کے ساتھیوں کا مستقبل کیا ہو گا؟ انضمام الحق کیا چاہتے ہیں؟ پی سی بی نے بھی اپنی خواہش کا اظہار کر دیا

datetime 1  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے ورلڈکپ کے بعد بھی انضمام الحق کے معاہدے میں توسیع کی خواہش ظاہر کردی۔نجی ٹی وی کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان کے ساتھ چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی ورلڈکپ میچز دیکھنے انگلینڈ جائیں گے۔ عید الفطر کے فوری بعد پاکستان کو آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف اہم میچز کھیلنا ہیں۔ اس موقع پر

بورڈ حکام کے ساتھ چیف سلیکٹر بھی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے وہاں موجود ہوں گے۔ورلڈکپ میں پاکستان اورآسٹریلیا کا مقابلہ 12 جون کو طے ہے جب کہ روایتی حریف بھارت اور پاکستان کا آمنا سامنا 16 جون کو ہوگا۔ابتدائی پلان کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق دوہفتے انگلینڈ میں قیام کریں گے اورورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔چیف سلیکٹر سمیت قومی ٹیم کے ساتھ کام کرنے والے تمام کوچنگ اسٹاف کا کنٹریکٹ ورلڈکپ تک ہے، کرکٹ کے اس عالمی میلے کے لیے منتخب کی جانے والی ٹیم انضمام الحق کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کی آخری اسائمنٹ ہے۔ ورلڈکپ کے بعد انضمام الحق اور ان کے ساتھیوں کا مستقبل کیاہوگا، اس کا فیصلہ قومی ٹیم کی کارکردگی پر منحصر ہے۔بورڈ حکام کی خواہش ہے کہ انضمام الحق ورلڈکپ کے بعد بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔ ایک اعلی حکام نے اس سلسلے میں معاہدے میں توسیع کے لیے سابق کپتان سے بات بھی کی ہے تاہم انضمام الحق نے فوری کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا، ان کا موقف ہے کہ وہ ورلڈکپ میں قومی کرکٹرز کی پرفارمنس اور حالات وواقعات کو سامنے رکھ کر جواب دیں گے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…