پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتاکیونکہ۔۔ سابق انگلش کپتان نے حیرت انگیز انکشافات کر دیئے

datetime 29  اپریل‬‮  2019 |

لندن(این این آئی) انگلش ٹیم کے سابق کپتان ناصر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈکپ 2019 کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور پاکستان کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ایک انٹرویو کے دوران ناصر حسین نے کہا کہ پاکستان ٹیم غیر متوقع ٹیم ہے جس کے پاس نوجوان کھلاڑی ہیں جو کسی بھی وقت بہترین کارکردگی پیش کرسکتے ہیں

اور اس ورلڈکپ میں پاکستان کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ناصر حسین نے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بولرز 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کی صلاحیت رکھتے ہیں، اگر وکٹ نے انہیں سپورٹ دی تو پاکستان ٹیم ورلڈکپ جیت سکتی ہے۔سابق انگلش کپتان نے کہا کہ یہ ورلڈکپ ہائی اسکورنگ ہوگا، اگر سرفراز احمد نے اپنے نوجوان بولروں کو پورا موقع دیا کہ وہ چاہے جتنے بھی رنز دیں، انہیں جوز بٹلر، ویرات کوہلی، ایم ایس دھونی، اسٹیو اسمتھ یا کین ولیمسن کی وکٹ چاہیے تو یہی چیز ٹائٹل جیتنے اور ہارنے کے درمیان فرق کو واضح کریگی۔ناصر حسین نے چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں بھارت کے خلاف فخر زمان کی سنچری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ثبوت ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن کیا کچھ کرسکتی ہے اور فخر زمان وہ کھلاڑی ہیں جو پاکستان کو اچھا اسکور کر کے دے سکتے ہیں۔سابق انگلش بلے باز نے کہاکہ پاکستان بیٹنگ لائن اپ میں موجود بابر اعظم پاکستان کو 300 کا مجموعہ بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ،تجربہ کار محمد حفیظ اور شعیب ملک اپنی کارکردگی سے ٹیم کو سہارا دے سکتے ہیں۔ناصر حسین نے محمد عامر کو بڑے میچ کا کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جس طرح وکٹیں حاصل کیں وہ بہت شاندار تھیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ جب محمد عامر کا دن ہوتا ہے تو وہ اس دن کے بہترین کھلاڑی ہوتے ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…