پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سری لنکا میں بھی کرکٹ کے دروازے بند ،پاکستان انڈر 19ٹیم کادورہ منسوخ

datetime 27  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ؐ کولمبو( آن لائن )سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان انڈر 19 کے دورے کی میزبانی سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے سیکیورٹی کی یقین دہانی سے متعلق خط کے جواب میں کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کا دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکن حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کا ملک کسی بھی دوسرے ملک کی ٹیم کی میزبانی کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سری لنکن بورڈ کو نیوٹرل مقام پر کھیلنے کی تجویز دی گئی تھی لیکن انہوں نے اس پر بھی معذرت کرلی تھی۔سری لنکن حکام نے پی سی بی کو ارسال کیے جانے والے اپنے خط میں کہا کہ ملک میں حالات معمول پر آنے کے بعد کرکٹ دوبارہ بحال کی جائے گی۔خیال رہے کہ 21 اپریل کو کولمبو میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے دھماکوں میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد ملک میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ پی سی بی نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کے دورہ سری لنکا کو سیکیورٹی سے مشروط قرار دیا تھا۔پی سی بی ترجمان نے 21 اپریل کو کہا تھا کہ یہ دورہ میزبان کرکٹ بورڈ اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے، تاہم سیکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کے بعد ہی قومی انڈر 19 ٹیم کو سری لنکا بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔تاہم اس حوالے سے پی سی بی کی جانب سے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو خط بھی لکھا گیا تھا۔پاکستان انڈر 19 ٹیم کو 30 اپریل کو سری لنکا روانہ ہونا تھا جہاں اسے 2 چار روزہ جبکہ 3 ایک روزہ میچز کھیلنے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…