پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

آسٹریلوی خاتون امپائر مینز او ڈی آئی کی امپائرنگ کرکے تاریخ رقم کریں گی

datetime 27  اپریل‬‮  2019 |

وندھوئک(این این آئی) آسٹریلیا کی خاتون امپائر کلیئر اینتونی پولوسک پہلی مرتبہ مینز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کی امپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون امپائر کا اعزاز حاصل کریں گی۔آئی سی سی کے مطابق کلیئر پولوسک نمیبیا میں منعقد ورلڈ کرکٹ لیگ ڈویژن دو کے فائنل میں

فیلڈ امپائر کی خدمات انجام دیں گی جس میں عمان اور نمیبیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔پولوسک کا مین او ڈی آئی میں امپائرنگ پر کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں مین او ڈی آئی کی پہلی خاتون امپائر ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی وجہ نہیں کہ خواتین کرکٹ میں امپائر نہیں بن سکتیں بلکہ یہ بہت اہم ہے کہ خواتین امپائرز کو مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ صنفی تفریق ختم ہو اور دیگر خواتین کو آگے آنے کا موقع ملے۔کلیئر پولوسک نے کہا کہ میرا امپائر بننا پوری ٹیم کی محنت ہے جس کے لیے میں ان تمام امپائرز کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی جن کے ساتھ میں نے کام کیا اس کے علاوہ مقامی کرکٹ ایسوسی ایشن، این ایس کرکٹ امپائرز اور اسکوررز ، آسٹریلوی کرکٹ ایسوسی ایشن سمیت دوستوں اور اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔کلیئر پولوسک نے امپائرنگ کی ذمہ داریاں 2017 سے انجام دینا شروع کیں، انہوں نے سب سے پہلے ویمن ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی امپائرنگ کی۔2018 میں انہوں نے پہلی مرتبہ انگلینڈ میں کرکٹ ٹیم کے افتتاحی میچ میں فیلڈ امپائرنگ کی جس میں انگلینڈ اور آسٹریلیا مد مقابل تھے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…