مساجد میں نمازوں کے ادائیگی کیلئے میزبان بورڈ کے سیکیورٹی حکام کو آگاہ کیا جائیگا،پر انگلش کرکٹ بورڈ نے سکیورٹی پلان جاری کر دیا

25  اپریل‬‮  2019

لندن(این این آئی)نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے حملوں کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی درخواست پر انگلش کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے نیا سیکیورٹی پلان جاری کیا ہے جس کے مطابق خاص طور پر مساجد میں نمازوں کی

ادائیگی کیلئے میزبان بورڈ کے سیکیورٹی حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔جمعے کو مسجد میں سیکیورٹی حصار میں پاکستانی کرکٹرز نماز ادا کریں گے۔ انگلش بورڈ کی طرح انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی اسی طرح کا سیکیورٹی پلان لائے گی۔ذرائع کے مطابق کرائسٹ چرچ سانحے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے آئی سی سی اور ای سی بی کو خط تحریر کیے تھے کہ پاکستانی کھلاڑی بھی مساجد میں جاتے ہیں اور خاص طور نماز جمعہ کی ادائیگی مسجد میں کرتے ہیں، چونکہ نیوزی لینڈ میں بنگلہ دیش کی ٹیم بال بال بچ گئی تھی اس لیے انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کیلئے سیکیورٹی کے خاص انتظامات کئے جائیں ،اس کے بعد انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے پاکستان ٹیم کیلئے نیا سیکیورٹی پلان بھیجا تھا۔ ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی ٹیم کی میزبانی انگلش بورڈ کررہا ہے تاہم جب پاکستانی ٹیم ہیتھرو پہنچی تو امیگریشن حکام کے ساتھ آئی سی سی ایونٹ اور لاجسٹکس کے نمائندے بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انگلش کرکٹ بورڈ کی مدد سے ٹیموں کیلئے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔پاکستانی ٹیم کے ذرائع نے بتایا کہ جیسے ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم جہاز سے باہر آئی کرکٹرز کو ایک کمرے میں لے جاکر امیگریشن سے کلیئر کرایا گیا اور آدھے گھنٹے میں ٹیم بس میں سوار ہوگئی جبکہ سامان کو مشینوں اور سونگھنے والے کتوں کی مدد سے کلیئر کراکر ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کے سیکیورٹی آفیسر میجر(ر) اظہر کے ساتھ انگلش بورڈ کے ونز نامی سیکیورٹی آفیسر ہیںخونز ماضی میں انٹیلی جنس افسر رہ چکے ہیں تاہم ٹیم بس کے ساتھ سیکیورٹی کی کوئی گاڑی موجود نہیں تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…