صوبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ،صوبے کے کھلاڑیوں نے ملکی سطح کے ساتھ انٹرنیشنل مقابلوں میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے ، صدر خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایش

24  اپریل‬‮  2019

پشاور(این این آئی) خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر ڈی آئی جی محمد سلیم مروت نے کہا ہے ہمارے صوبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ہمارے صوبے کے کھلاڑیوں نے نہ صرف ملکی سطح پر اپنے صوبے کا نام روشن کیا ہے بلکہ انٹرنیشنل مقابلوں میں بھی اپنا لوہا منوایا ہے اب وقت آگیا ہے کہ حکومت سپورٹس کی پروموشن کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کرے ہمارے ملک کے سرمایہ کار، مالیاتی ادارے بھی

سوشل سیکٹر میں کام کا آغاز کریں ،انہوں نے سپورٹس ڈائریکٹورٹ کی تعاون سے عنقریب کے پی ٹینس اوپن ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا جس میں کھلاڑیوں کو ٹرافیوں اور میڈلز کے ساتھ ساتھ نقد انعام بھی دیا جائے گاتا۔ اس سلسلے میں عنقریب ان اداروں سے بھی رابطے کئے جائیں تاکہ گراس روٹ لیول پر ٹینس کے ساتھ ساتھ دیگر کھیلوں میں بھی ترقی لائی جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹینس کے سیکرٹری عمر آیاز کے ہمراہ میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ٹینس کے سینئرکھلاڑی اعجاز احمد ، انعام اللہ ، عرفان اللہ ، جانان خان ، اسرارللہ ، جہانزیب ، الماس خان ، وکیل خان ، محمود خان ، انٹرنیشنل کھلاڑی کاشان عمر ، ثاقب عمر ، محکمہ پولیس ، پی ڈی اے ، اقراء یونیورسٹی سمیت دیگر اداروں کے کوچز اور کابینہ کے عہدیدار کے پی سپورٹس رائٹر ایسوسی ایشن کے نائب صدر نادر خواجہ بھی موجود تھے خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر ڈی آئی جی محمد سلیم مروت نے کہاکہ نئی ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا آغاز کردیا ہے انہوں نے ڈی جی جنید خان کی سپورٹس کے لئے کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ وہ کھیلوں کی ترقی کے لئے اہم کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ سپورٹس ڈائریکٹورٹ کی تعاون سے عنقریب کے پی ٹینس اوپن ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا جس میں کھلاڑیوں کو ٹرافیوں اور میڈلز کے ساتھ ساتھ نقد انعام بھی دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ نقد انعامات کا میں رفتہ رفتہ اضافہ کیا جائے گا تاکہ کھلاڑی مزید محنت کو اپنا شعار بنائیں۔ اس موقع پر خظاب کرتے ہوئے خیبر پختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری عمر ایاز نے کہا کہ عنقریب ضلع ناظم پشاور عاصم خان کی تعاون سے شاہی باع ٹینس کورٹ میں ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ٹینس صوبے میں ترقی کی راہ پرگامزن ہے اس کھیل کی پرومشن کے لئے ایسوسی ایشن ہر ممکن کوشش کررہی ہے انہوں نے صوبے میں ٹینس کے لئے ڈاکٹر طاہر کی خدمات کو بھی سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی رہنمائی میں ٹینس کو مزید ترقی ملے گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…