پشاور(این این آئی)ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سردار محمد عرفان علی نے کہاہے کہ نوجوان ہمارابہتر مستقبل ہیں انہیں درست سمت پر لاناہم سب کی ذمہ داری ہے ،یوتھ کی صلاحیتوں کو مزیداجاگر کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے ایک بہترین حکمت عملی تیار کرلی ہیں جسکے تحت پشاور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں نوجوانوں کواپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے مختلف پروگرام شرو ع کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزچارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ
حکومتی ہدایت کے مطابق خیبر پختونخوامیں یوتھ ڈویلپمنٹ کیلئے کام کرناہے اور نوجوان نسل کو منشیات اور دیگر غلط سرگرمیوں سے بچانے کیلئے انکے مابین سپورٹس اور دیگرصحت مندانہ اور معلوماتی پروگراموں کو تشکیل دیدیئے ہیں ،جسکے ذریعے یوتھ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایاجائیگااس حوالے سے کئی منصوبے بنائے جارہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو کار آمدشہری بناناہے ،سردارعرفان علی نے بتایاکہ نوجوان نسل ہمارابہتر مستقبل ہیں کیونکہ انہیں نے پاکستان کا بھاگ دوڑ سنبھا لنی ہے ۔