پشاور (این این آئی)پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن اور خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے باہمی اشتراک سے جاری آل پاکستان نیشنل بیڈمنٹن رینکنگ چیمپئن شپ کا مین راؤنڈ شروع ہوگیا کئی کھلاڑیوں نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اس موقع پر ایشین کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا محمد سرور مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے
صدر سید عاقل شاہ ، سیکرٹری ذوالفقاربٹ ، سیکرٹری بیڈمنٹن ایسوسی ایشن حاجی امجد سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، پشاور سپورٹس کمپلیکس میں جاری آل پاکستان نیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں مرد سنگلز پری کوارٹر فائنل میں واپڈا کے عظیم سرور نے واپڈا ہی کے محمد رضوان کو 21-18، 19-21 اور 21-14 سے، پنجاب کے مقیط طاہر نے این بی پی کے راجہ حسنین کو 12-21، 21-19 ، 21-19 سے، ایس این جی پی ایل کے محمد علی لاروش نے واپڈا کے عامر سعید کو 21-15 ، 23-21 سے، واپڈا کے علی مہدی نے واپڈا ہی کے حاشر بشیر کو 21-16، 21-14 ، این بی پی کے انجم بشیر نے مطیب سہیل کو 21-19، 21-13، واپڈا کے اویس زاہد نے ایس این جی پی ایل کے شمشیر افتخار کو 21-17، 21-10، واپڈا کے عبدالرحمٰن نے این بی پی کے راجہ ذوالقرنین کو 17-21، 23-21، 21-11 ، این بی پی کے مراد علی نے واپڈا کے شبر حسین کو 21-11 ، 21-16 سے ہراکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ خواتین سنگلز پری کوارٹر فائنل میں واپڈا کی ماہور شہزاد نے این بی پی کی منال طارق کو 21-5، 21-19، بلوچستان کی الجہ طارق نے واپڈا کی انیلہ ارشاد کو 21-17، 24-22 ، واپڈا کی بشریٰ قیوم نے واپڈا ہی کی شہناز شاہ کو 21-6، 21-10 ، این بی پی کی پلوشہ بشیر نے واپڈا کی صائمہ وقاص کو 21-9، 21-9 ، واپڈا کی ہما جاوید نے واپڈا ہی کی مہمونہ امیر کو 21-17، 21-15، ایس این جی پی ایل کی غزال صدیق نے واپڈا کی خضریٰ رشید کو 21-9، 21-11 ، ایس این جی پی ایل کی زبیرہ اسلام نے ایس این جی پی ایل ہی کی جویریہ طاہر کو 21-10، 21-17، واپڈا کی سہرا اکرم نے واپڈا ہی کی مریم ریاض کو 21-7 اور 21-18 سے شکست دیکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ خواتین ڈبلز میں واپڈا کی صائمہ
وقاص اور ایس این جی پی ایل کی غزالہ صدیق نے جویریہ طاہر اور لائبہ مسعود، مہمونہ امیر اور خضریٰ رشید نے اجلہ طارق اور ثومیہ کو، واپڈا کی علیکہ رانا اور مریم نے اسلام آباد کی یاسمین شہزاد اور دینا شہزاد کو، واپڈا کی ماہور شہزاد اور این بی پی کی پلوشہ بشیر نے واپڈا کی شہناز شاہ اور رباب امتیاز کو ہراکر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔