جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ پہنچ گئی ، شعیب ملک دبئی سے ٹیم کو جوائن کرینگے

datetime 23  اپریل‬‮  2019 |

لندن(این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ پہنچ گئی ، شعیب ملک دبئی سے ٹیم کو جوائن کرینگے قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ پہنچ گئی جہاں وہ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے 17 رکنی ٹیم روانہ ہوئی ہے جس میں فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، سرفراز احمد، عماد وسیم، حسن علی، محمد عامر، جنید خان، یاسر شاہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ محمد حسنین، عابد علی

بابر اعظم اور شاہین آفریدی بھی انگلینڈ جانے والوں میں شامل ہیں ،شعیب ملک دبئی سے ٹیم کو جوائن کریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم 27 اپریل کو انگلینڈ کے مقامی کلب کینٹ کاؤنٹی کے خلاف میچ سے دورے کا آغاز کرے گی جس کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ورلڈکپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 مئی کو کھیلا جائیگا، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو کھیلے گی ، ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 16 جون کو ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…