جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے عامر خان کے خلاف ٹائٹل فائٹ جیت لی

datetime 21  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے خلاف ویلٹر ویٹ ٹائٹل فائٹ جیت لی۔فائٹ کے پہلے راؤنڈ کا آغاز کرافورڈ کے جارحانہ مکوں کی بارش سے ہوا اور انہوں نے 8۔10 کی برتری حاصل کی ، دوسرے راؤنڈ کے اختتام پر

کرافورڈ نے باکسر عامر پر 9۔10 کی برتری حاصل کی۔ تیسرے راؤنڈ میں باکسر عامر خان نے بہترین فائٹ کی اور رنگ میں ایک بار پھر واپسی کرتے ہوئے 9۔10 کی برتری حاصل کی،بعدازاں کرافورڈ نے عامر خان کے خلاف پانچویں راؤنڈ میں شاندار فائٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائٹ کا اختتام 46۔48 کی برتری سے کیا۔کرافورڈ اور عامر خان کے درمیان فائٹ چھٹے راؤنڈ میں ختم ہوئی جس میں کرافورڈ نے عامر خان کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کیا اور یوں اپنے کیرئیر کی 35ویں فتح حاصل کی۔فائٹ جیتنے کے بعد کرافورڈ نے آئی بی ایف کے ویلٹر ویٹ چمپئن ایرل اسپینس کو چیلنج کردیا اور کہا کہ اگر وہ لڑنا چاہتے ہیں تو میں تیار ہوں۔دوسری جانب باکسر عامر خان نے اپنے مداحوں سے معذرت کی اور بتایا کہ فائٹ دلچسپ رہی لیکن انہیں پیٹ اور بیلٹ کے نیچے مکے لگے جس سے کافی درد ہوا۔ شکست کے بعد عامر خان نے اپنے فینز سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں کبھی ہار نہیں مانتا، مگر غلط مکا لگنے کی وجہ سے فائٹ جاری نہ رکھ سکا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…