منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

عابد علی کا بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر سے ملنے کی خواہش کا اظہار

datetime 21  اپریل‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) قومی ٹیم کے بلے باز عابد علی نے بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر سے ملنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ویسٹ انڈیز کے ویون رچرڈ سمیت دنیا کے دوسرے عظیم پلیئرز سے بھی ملنا چاہوں گا۔ ایک انٹرویومیں اوپننگ بلے باز عابد علی نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر میرے آئیڈیل ہیں، ان کی بیٹنگ تکنیکس کو فالو کرنے کی کوشش کرتا ہوں، انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ کے دوران میری ان سے ملاقات ہوئی تو میرے لیے یہ بہت خوشی کا دن ہوگا۔عابد علی نے کہا کہ ایسا ممکن ہی نہیں ہے کہ میں ٹنڈولکر سے

بات چیت کرنے کی کوشش کرو اور وہ مجھ سے بات کرنے سے انکار کردیں، وہ گریٹ پلیئر ہیں اور بڑا کھلاڑی ینگسٹر کو سکھانے کی کوشش کرتا ہے ،ویسٹ انڈیز کے ویون رچرڈ سمیت دنیا کے دوسرے عظیم پلیئرز سے بھی ملنا چاہوں گا۔اوپننگ بلے باز نے کہا کہ سلیکٹر اور ٹیم مینجمنٹ نے مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا، اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا ،میں نے زندگی میں کبھی ہار نہیں مانی، ورلڈ کپ کے دوران ایسی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا کہ جس کا مجموعی طور پر فائدہ قومی ٹیم کو ہو۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…