جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

وزیرِ اعظم کا کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کامیابی کیلئے حوصلہ افزائی اور نیک خواہشات کا اظہار

datetime 19  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کامیابی کیلئے حوصلہ افزائی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کی دعائیں آپ کیساتھ ہیں،پوری دنیا میں ملک و قوم کی نمائندگی کرنا بہت بڑا اعزاز ہے،اپنی صلاحیتوں ، سپورٹس مین اسپرٹ اور

اپنے طرزِ عمل سے پاکستان کا نام روشن کریں۔ جمعہ کو یہاں وزیرِ اعظم عمران خان سے پاکستان کرکٹ ٹیم اور پی سی بی انتظامیہ نے ملاقات کی وزیرِ اعظم کی جانب سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کامیابی کے لئے حوصلہ افزائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ پوری قوم کی دعائیں آپ کیساتھ ہیں،پوری دنیا میں ملک و قوم کی نمائندگی کرنا ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔وزیر اعظم نے کہاکہ آپ قوم کے سفیر ہیں اور پوری قوم کی نظریں اور توقعات آپ سے وابستہ ہیں۔ اپنی صلاحیتوں ، سپورٹس مین اسپرٹ اور اپنے طرزِ عمل سے پاکستان کا نام روشن کریں۔ وزیرِ اعظم نے کہاکہ ایک گھنٹے سے زائد کی نشست میں وزیرِ اعظم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اراکین کیساتھ اپنے تجربات شیئر کیے اور ورلڈ کپ میں اچھا کھیل پیش کرنے اور کامیابی حاصل کرنے کیلئے مفید مشورے دئیے۔ عمران خان نے کہاکہ چمپئن جیت کا بھرپورجذبہ لے کر اورمکمل منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ٹیم اسپرٹ کامیابی کے حصول میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ تم ٹیم لیڈر ہو اگرتم دلیری سے کھیلوگے تو تمہاری ٹیم بھی دلیر ہوگی،وزیراعظم نے فاسٹ بالرحسن علی،جنید خان،فہیم اشرف کوانگلینڈکنڈیشن کیمطابق بولنگ ٹپس دیں وزیراعظم عمران خان نے سرفراز کو فرنٹ سے لیڈ کرنے کی ہدایت کی ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…