لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے انگلینڈ روانہ ہونے والے کھلاڑیوں کو اہلخانہ کو اپنے ساتھ لے جانے سے روک دیا ،کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف پانچ ون میچز کے دور ان اہلیہ اور بچوں کو ساتھ رکھ سکتے ہیں ، ورلڈ کپ کے دور ان اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق بورڈ نے کھلاڑیوں پر واضح کیا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کے دوران کھلاڑی اہلیہ اور بچوں کو ساتھ رکھ سکتے ہیں تاہم دوران ورلڈ کپ
انہیں اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔دوسری جانب تمام صورت حال میں کھلاڑی نے بورڈ کے فیصلے پر مؤقف اختیار کیا کہ ورلڈ کپ کا آخری گروپ میچ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستان کو 5 جولائی کو کھیلنا ہے اور اگر ٹیم پاکستان نے فائنل کھیلا تو 15 جولائی کو وطن واپسی ہوگی، اس اعتبار سے دو ماہ طویل دورے میں کھلاڑیوں کو اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہ دینا افسوسناک ہے۔یاد رہے 2017ء میں آئی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوران کھلاڑیوں کے اہل خانہ ان کے ساتھ موجود تھے۔