لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پی سی بی کے گورننگ بورڈ میں اختلاف پیدا ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بورڈ اراکین نے وسیم خان کی بطور ایم ڈی کی تقریری پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے ۔ کوئٹہ میں ہونیوالے 53واں اجلاس میں اس وقت ہنگامی صورتحال پھوٹ پڑی جبکہ گورننگ بورڈ کے 7میں 5ارکان نعمان بٹ ، کبیر خان ، شاہ دوست ، شاہ ریز اور ایاز خان نے اجلاس میں پیش کیے جانے والے
ایجنڈے کو نا صرف مسترد کر دیا جبکہ بلکہ ایم ڈی وسیم خان کی تقریری کو بھی چیلنج کرتے ہوئے چیئرمین احسان مانی کی جانب سے وسیم خان کے اختیارات کو ماننے سے بھی انکار کر دیا ہے ۔ ذرائع کےمطابق پانچ ارکان نے ایجنڈے کو ماننے سے انکار کیا بلکہ احسان مانی کیخلاف بھی عدم اعتماد کا اظہار بھی کیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ بورڈ میں ایسا پہلا واقعہ ہے جس میں اراکین نے چیئرمین پی سی بھی کے فیصلے کیخلاف بغاوت کی ہے ۔