بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ایڈیلیڈ میں نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کیلئے کرکٹ آسٹریلیا نے پی سی بی کو منانے کی کوششیں تیز کردیں

datetime 16  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی(این این آئی) ایڈیلیڈ میں نائٹ ٹیسٹ کھیلنے کیلئے کرکٹ آسٹریلیا نے پی سی بی کو منانے کی کوششیں تیز کردیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا ایڈیلیڈ میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے تسلسل سے انعقاد کیلئے کوشاں ہے تاہم مہمان سائیڈز مسلسل انکار ی ہے، گذشتہ برس بھارت نے رات کو

پنک گیند سے طویل طرز کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کو امید تھی کہ رواں برس پاکستانی ٹیم ایڈیلیڈ میں نائٹ ٹیسٹ کھیلے گی۔آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پی سی بی اس پر تیار بھی ہوگیا تھا تاہم آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کے ٹور سے انکار پر اس نے بھی سخت ردعمل کا فیصلہ کیا،اب کرکٹ آسٹریلیا پر واضح کیا گیا ہے کہ وہ نائٹ ٹیسٹ نہیں کھیل سکتا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آسٹریلیا سے گزشتہ ماہ یو اے ای میں کھیلی جانے والی 5 ون ڈے کی سیریز کے 2 میچز اپنے ملک میں کھیلنے کی درخواست ہوئی تھی جسے سی اے نے اپنے سیکیورٹی ماہرین بھیجے بغیر ہی مسترد کردیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیاکہ جس طرح کرکٹ آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں تاریخ کے پہلے نائٹ ٹیسٹ کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے مہمان پلیئرز کو ایک ملین ڈالر کا خصوصی پیکج دیا تھا، ایسا اس بار بھی کیا جا سکتا ہے۔دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا پہلے ہی اس موسم گرما کی اپنی دوسری مہمان سائیڈ نیوزی لینڈ کو پرتھ میں نائٹ ٹیسٹ کھیلنے پر راضی کرچکا ہے ادھر کرکٹ آسٹریلیا پر بھارت کی جانب سے بھی دباؤ ہے کہ وہ جنوری میں ون ڈے سیریز کیلئے اپنی ٹیم ان کے ملک بھیجے، گذشتہ 40 برس کے دوران کبھی بھی کینگروز نے اپنے ہوم سیزن کے دوران کسی دوسرے ملک کا ٹور نہیں کیا، اسی لیے بھارتی مطالبے پر بھی حکام پریشانی میں مبتلا ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…