ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

ورلڈ ہاکی پرو لیگ میں عدم شرکت پر پاکستان پابندی سے بچ گیا ، فیفانے ڈیڑھ لاکھ یورو جرمانہ عائد کردیا

datetime 16  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)ورلڈ ہاکی پرو لیگ میں عدم شرکت پر پاکستان پابندی سے بچ گیا تاہم ورلڈ گورننگ باڈی ایف آئی ایچ نے ڈیڑھ لاکھ یورو جرمانہ عائد کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیفا آئندہ ماہ فیکٹ فائنڈنگ مشن پاکستان بھیجے گا۔ فیکٹ فائنڈنگ مشن دورے کے دوران پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تنازعات کا جائزہ لے گا ۔ ذرائع کے مطابق فیفا فیکٹ فائنڈنگ مشن کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مستقبل کا فیصلہ کریگا۔رپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ سے معطلی کے بعد پاکستان پر جرمانہ عائد کر دیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن پر 2کروڑ 40 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ایف آئی ایچ نے جرمانہ نہ عائد کرنے کی پاکستان ہاکی فیڈریشن کی درخواست بھی مسترد کر دی ۔ یاد رہے کہ پرو ہاکی لیگ ارجنٹائن میں جا ری ہے ، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے میں ٹیم بھیجنے سے انکار کر دیا تھا۔دوسری جانب پی ایچ ایف کے ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ورلڈ باڈی سے استدعا کی کہ جرمانہ کی رقم زیادہ ہے یہ ہم نہیں دے سکتے، اس کی قسطیں کردی جائیں۔فیڈریشن نے کہا کہ ہمارے پاس فنڈز نہیں تھے، اس لیے ایونٹ میں شرکت کیلئے ٹیم نہیں بھیج پائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…