ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ورلڈ کپ 2019:کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ ،محمد رضوان ،شان مسعود ،حسن علی ،عابد علی ،یاسر شاہ ،سرفراز احمد سمیت دیگر کھلاڑیوں کی رپورٹس منظر عام پر آگئیں

datetime 15  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) ورلڈ کپ2019 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کے یو یو ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، پہلے مرحلے میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ٹاپ اسکورر رہے۔ انہوں نے 20 پوائنٹس حاصل کیے۔ شان مسعود 19 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، حسن علی یویو ٹیسٹ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

قومی کرکٹر عابد علی یویو ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ یاسر شاہ بھی یو یو ٹیسٹ کا مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکے۔آلراونڈر محمد حفیظ نے یو یو ٹیسٹ پاس کرلیا۔ کپتان سرفراز احمد یو یو ٹیسٹ میں پاس ہوگئے ان کا اسکور 17.4 رہا۔عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ دینے صبح کے سیشن میں نہیں آئے ان کا ٹیسٹ بعد میں لیا جائے گا۔ یویو ٹیسٹ کے بعد بیپ ٹیسٹ اور دو کلو میٹر دوڑ کا مقابلہ ہوگا۔ فٹنس ٹیسٹ کے تمام مراحل آج ہی مکمل کیے جائیں گے۔ ورلڈ کپ کے لئے پاکستان ٹیم کا اعلان 18 اپریل کو کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس ٹیسٹ کیلئے 23 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی تھی۔ محمد نواز کا فٹنس ٹیسٹ 13 اپریل کو ہوا تھا اور دیگر 22 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ آج قذافی اسٹیڈیم میں ہو رہے ہیں۔قومی سلیکشن کمیٹی، ہیڈکوچ مکی آرتھر اور میڈیکل پینل کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کی نگرانی کررہے ہیں۔ ورلڈکپ2019 میں پندرہ رکنی ورلڈ کپ اسکواڈ کے ساتھ 2 ریزرو کھلاڑی بھی انگلینڈ جائیں گے۔ 16 اور17 اپریل کو بقیہ 22 ممکنہ کھلاڑی قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے۔فٹنس ٹیسٹ میں یویو ٹیسٹ، بیپ ٹیسٹ ، رننگ اور دیگر ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ سلیکشن کیلئے یویو ٹیسٹ میں فٹنس کا لیول 17.4 مقرر کیا گیا ہے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے مقامی کوچز کو کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لینے سے روک دیا اور اب صرف غیر ملکی کوچز ہی قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…