جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے 15رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا

datetime 15  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا (این این آئی)آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے 15رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے ، اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کی بال ٹیمپرنگ تنازع میں پابندی کی سزا کاٹنے کے بعد واپسی ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کیلئے

نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا دوسرا ملک ہے جس نے میگا ایونٹ کیلئے اپنے حتمی اسکواڈ کا اعلان کیا ۔ اوپنر ایرون فنچ کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ سابق کپتان اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر بال ٹیمپرنگ تنازع میں ایک سالہ پابندی کی سزا کاٹنے کے بعد ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔5فاسٹ بولرز پر مشتمل مضبوط کینگروز میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ یکم جون کو افغانستان کے خلاف کھیلیں گے۔ پانچ فاسٹ بولرز پیٹ کمنز ، مچل اسٹارک ، جے رچرڈسن ، کولٹر نائل اور بہرینڈوف منتخب کئے گئے ہیں۔ اسکواڈ میں دو اسپنرز نیتھن لائن اور ایڈم زمپا شامل کئے گئے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، شان مارش ، اسٹیو اسمتھ، گلین میکسویل، مارکوس اسٹوئنز اور وکٹ کیپر ایلکس کیری شامل ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ورلڈکپ 2019کے لیے آسٹریلیا کی جانب سے پہنے جانے والی کٹ سامنے آئی تھی۔ کٹ میں روایتی پیلے رنگ میں ہرے رنگ کو شامل کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…