پیر‬‮ ، 17 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان کپ 2019،خیبرپختونخوا کی ٹیم نے بلوچستان کو سنسنی خیزمیچ میں9رنزسے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

datetime 13  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان کپ 2019کا ٹائٹل خیبر پختونخواکی ٹیم نے جیت لیا ،اس نے بلوچستان کی ٹیم کوایک سنسنی خیزمیچ میں 9رنزسے شکست دیکر یہ اعزاز حاصل کیا۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں منعقد ہونیوالے اس ایونٹ کا فائنل بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔خیبر پختونخواہ کی ٹیم کے کپتان سلیمان بٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت ہوا۔

خیبر پختونخوا کی ٹیم نے مقررہ50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 307رنز بنائے،ان کی پہلی وکٹ تین سکور پر گری جب سلیمان بٹ دو رنز بنا کر آوٹ ہو گئے،عابد علی اور محمد سعد نے دوسری وکٹ کی پارٹنر شپ میں 136رنز بنائے۔عابد علی نے 119گیندوں پر 12چوکوں اور 3چھکوں کی مدد سے132رنز بنائے،محمد سعد نے 51،زوہیب خان نے 27جبکہ سہیل خان نے آوٹ ہوئے بغیر 45اور وہاب ریاض نے آوٹ ہوئے بغیر22رنز بنائے۔بلوچستان کی طرف سے علی عمران نے 48رنز کے عوض3،حارث روف نے دو جبکہ عماد بٹ اور عمر خان نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔خیبر پختونخوا کی ٹیم نے اپنے 100رنز 17.4اوورز میں،200رنز38.1اوورز میں جبکہ 300رنز 49.4اوورز میں مکمل کیئے۔جواب میں بلوچستان کی ٹیم مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں پر298رنز بنا سکی اور 9رنز سے میچ ہار گئی ۔بلوچستان کی پہلی وکٹ 35رنز پر گری جب ذیشان اشرف16رنز بنا کر آوٹ ہو گئے،اویس ضیاء نے 83رنز،اسد شفیق نے48،فواد عالم نے بھی 48،علی عمران نے 27اور عمر اکمل نے 23رنز بنائے۔خیبر پختونخوا کی طرف سے سہیل خان نے 75رنز کے عوض 3، عمید آصف نے دو،وہاب ریاض،زوہیب خان اور محمد عرفان جونیئر نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔سہیل خان کو بہترین آل راونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ کے ایوارڈ میں انہیں سونیئر اور25ہزار روپے کیش پرائز سے نوازا گیا۔بلوچستان کی ٹیم نے اپنے 100رنز15.5اوورز میں جبکہ200رنز33.4اوورز میں مکمل کیئے۔خیبر پختونخوافاتح ٹیم کو ونر ٹرافی اور 20لاکھ روپے کیش پرائز جبکہ بلوچستان کی ٹیم کو رنر اپ ٹرافی اور10لاکھ کیش پرائز سے نوازا گیا۔ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین کا ایوارڈعمر اکمل کو،بہترین باولر کا ایوارڈوہاب ریاض و عماد بٹ کو جبکہ بہترین

آل راونڈر کا ایوارڈ حماد اعظم کو دیا گیا۔انہیں سونیئر اور 25,25ہزار روپے کیش پرائز دیا گیا۔اختتامی تقریب کے موقع پرپاکستان کرکٹ بورڈ کے جی ایم ڈومیسٹک ہارون الرشید مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…