جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

خرم منظور نے روس ٹیلر کازیادہ لسٹ اے سنچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

datetime 12  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی( آن لائن )قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز خرم منظور نے لسٹ اے کرکٹ میں زیادہ سنچریاں بنانے کا سابق کیوی کپتان روس ٹیلر کا ریکارڈ برابر کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے زیر اہتمام جاری قائد اعظم ون ڈ ے ٹورنامنٹ میں ٹیسٹ اوپنر خرم منظور نے پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے سندھ کیخلاف116گیندوں پر23چوکوں اور 4 چھکوں کی مددسے 168رنز سکور کیے ،

یہ 32سالہ خرم منظور کی لسٹ اے کرکٹ میں 24ویں سنچری تھی جس کیساتھ ہی وہ زیادہ لسٹ اے سنچریاں سکور کرنیوالے قومی بلے بازوں کی فہرست میں سلمان بٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں اور سابق کیوی کپتان روس ٹیلر کا لسٹ اے سنچریوں کا ریکارڈ بھی برابر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔16ٹیسٹ ،7ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنیوالے خرم منظور اب تک 145لسٹ اے میچز کی 144اننگز میں 53.65کی اوسط سے 6974رنز سکور کرچکے ہیں جس میں24سنچریاں اور34نصف سنچریاں شامل ہیں۔لسٹ اے کرکٹ میں پاکستان کیلئے قومی ٹیم کے سابق اوپنر سعید انور26سنچریوں کیساتھ سب سے زیاد ہ سینکڑے سکور کرنیوالے ملکی بلے باز ہیں۔ قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے بازکامران اکمل نے 21سنچریوں کیساتھ تیسری پوزیشن سنبھال رکھی ہے ، ایشین بریڈمین ظہیر عباس19سنچریاں سکور کرکے چوتھی جب کہ سابق ٹیسٹ اوپنر سلیم الہی اور بابر اعظم18، 18سنچریاں سکور کرکے مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔سابق ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ17سنچریوں کے ساتھ چھٹے ، سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد ،ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد ،سابق ون ڈے کپتان اظہر علی اور آل رانڈر شعیب ملک 16،16سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ طور پرساتویں اور سابق کپتان محمد یوسف اور رمیز راجہ15، 15لسٹ اے سنچریاں سکور کرکے مشتر کہ طور پر 8ویں نمبر پر موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…