منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں نے دو ٹیسٹ میچز پاکستان کھیلنے کیلئے کوششیں تیز کر دیں

datetime 12  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں نے دو ٹیسٹ میچز پاکستان کھیلنے کیلئے کوششیں تیز کر دیں ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر سری لنکن بورڈ سے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے رابط کیا جس میں سیریز کے

حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کے پاکستان آنے کی صورت میں میچز کی میزبانی لاہور اور کراچی کریں گے۔ذرائع کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں سیریز پاکستان میں ہونے کا باقاعدہ اعلان بھی متوقع ہے۔یاد رہے کہ 3 مارچ 2009 کو سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملے کے بعد سے اب تک پاکستان نے اپنی سرزمین پر کسی بھی ٹیسٹ میچ کی میزبانی نہیں کی تاہم وقتاً فوقتاً انٹرنیشنل کرکٹرز اور ٹیمیں پاکستان آکر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلتے رہے ہیں،پاکستان نے 2015 میں قذافی اسٹیڈیم میں لاہور میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے زمبابوے کی میزبانی کی جس کے بعد 2017 میں ورلڈ الیون کے کھلاڑیوں نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پاکستان میں کھیلے اور اسی سال سری لنکن ٹیم نے لاہور میں ہی ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا۔2018 میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے اور اب پی سی بی ملک میں مکمل طور پر عالمی کرکٹ کی بحالی کیلئے کوشاں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…