ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم میں کون کون شامل ہوگا؟قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی پریس کانفرنس، متعدد نام بتادیئے

datetime 11  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ بھارت کا پاکستان سے نہ کھیلنے کا اعلان بھارتی ایشو ہے، ہمارا نہیں ہے،ورلڈ کپ ٹرافی دوبارہ پاکستان آنا خوش آئند ہے ، دعا کریں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیتے ، مڈل آرڈر میں بابر، اعظم، حفیظ احمد ،حارث سہیل اور میں خود ہوں گا، کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کی بنیاد پرورلڈ کپ کیلئے ٹیم منتخب کی جائے گی، محمد عامر کو کھلانیکافیصلہ فٹنس کے بعد ہوگا، اگر متبادل وکٹ کیپر کی ضرورت ہو گی تو رضوان بالکل جا سکتے ہیں،

پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں پاک فوج کا نمایاں کر دار ہے ۔ جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں گولوٹ لوکے تعاون سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی شرکت کی ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد نے بتایاکہ گولوٹ لو کی ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ کپ افیشنل پارٹنر بنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ گولوٹ لو کو واپس ٹرافی لانے کا کریڈٹ جاتا ہے،عام لوگوں کو اس ٹرافی کو دیکھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں (آج) جمعہ کو آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا،لاہور میں 13 اور کراچی میں 14 اپریل کو ورلڈ کپ ٹرافی کی نمائش ہو گی۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ ٹرافی کو پاکستان کے چاروں صوبوں میں لے جایا جائیگا انہوں نے بتایاکہ کراچی میں کنسرٹ ہوگا جس میں فنکار اپنے فن کامظاہرہ کرینگے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی دعا کریں کہہ یہ ٹرافی پاکستان آئے۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک نیشنل ایونٹ ہے،عام لوگ بھی اس نمائش میں حصہ لے سکیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہماری پوری کوشش ہو گی کہہ ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا مڈل آرڈر کافی اسٹرونگ ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان سے نہ کھیلنے کا اعلان بھارت کا ایشو ہے،ہمارا نہیں۔انہوں نے کہاکہ ورلڈکپ میں تمام ٹیمیں اچھی ہیں کسی کو آسان حریف تصور نہیں کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ میں 15 پلیئرز ہی ہوتے ہیں ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اگر متبادل وکٹ کیپر کی ضرورت ہو گی تو رضوان بالکل جا سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ رضوان بطور بلے باز بھی کھیل سکتے ہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پوری تیاری کررہے ہیں ورلڈ کپ میں اچھا پرفارم کریں۔ انہوں نے کہاکہ مڈل آرڈر میں بابر، اعظم، حفیظ ،حارث سہیل اور میں خود ہوں گا۔ انہوں نے کہاکہ یواے ای میں کچھ کھلاڑیوں کو ریسٹ دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ میں ساری ٹیمیں مضبوط ہیں،دعاکریں پاکستان کی ٹیم ورلڈکپ میں جیتے۔ انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ ٹرافی دوبارہ پاکستان آنا خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کی بنیاد پرورلڈ کپ کیلئے ٹیم منتخب کی جائے گی، محمد عامر کو کھلانیکافیصلہ فٹنس کے بعد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے، جسے پاکستان بھر میں بہت پسند کیا جاتا ہے، گزشتہ 3 سال میں پاکستان میں بہت کرکٹ ہوئی اور ایسا چیف آف آرمی اسٹاف اور پی سی بی کی کوششوں سے ممکن ہوا۔انہوں نے کہا کہ 10 سال بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی ہوئی ہے جس پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس میں پاک فوج کا نمایاں کردار ہے۔ کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ انشاء اللہ ورلڈکپ جیت کر ٹرافی کو واپس پاکستان ہی لایا جائے گاسرفراز نے کہا کہ وہ ٹرافی کے آنے پر بہت پرجوش ہیں اور کوشش کریں گے، چمپئن بن کر بھی عالمی کپ کی ٹرافی ایک مرتبہ وطن واپس لائیں۔انہوں نے کہاکہ یہ ٹرافی اب چاروں صوبوں میں جائے گی اور جب ہم ورلڈ کپ کھیلنے جائیں گے تو کوشش کریں گے کہ اسے پاکستان لے کر آئیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ کے میچز سے پہلے پریکٹس میچز میں کمی کوتاہی دور کریں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…