لاہور(آن لائن) پاکستان میں انٹرنیشنل ٹیسٹ کی واپسی۔ پاکستان میں کئی سالوں بعد انٹرنیشل ٹیسٹ کرکٹ واپس آ رہی ہے۔ ورلڈ ٹیسٹ لیگ کے میچز کی میزبانی لاہور اور کراچی کریں گے۔ سری لنکا نے چیمپئین شپ کے 2 میچز پاکستان میں آ کر کھیلنے کی حامی بھر لی۔ بنگلا دیش کی ٹیم کے پاکستان آنے کے لیے پاکستان حکومت کے بنگلا دیش حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ورلڈ ٹیسٹ لیگ میں 9 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ورلڈ ٹیسٹ لیگ کی چیمپئین شپ 2020 میں کھیلی جائے گی جبکہ دوسری چیمپئین شپ 2021 میں کھیلی جائے گی
جس میں 2 ٹاپ ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔ پاکستان میں کئی سال سے ٹیسٹ کرکٹ بند ہے جس کی وجہ پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال تھی لیکن اب پاک فوج کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بعد ملک کی صورتحال بالکل ٹھیک ہے اور امن قائم ہو چکا ہے جس کے بعد اب پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ بحال ہو رہی ہے جس میں سب سے پہلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے 2 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ مزید میچز پاکستان میں کروانے کے لیے پاکستان حکومت کی بنگلادیش کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ میچز لاہور اورکراچی میں کھیلے جائیں گے۔