کراچی(این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ باؤلر وسیم اختر نے قومی ٹیم کو بریانی کھانے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ قومی کرکٹ ٹیم بریانی کھا کر ورلڈ کپ نہیں جیت سکتی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ورلڈ کپ مئی کے اختتام پر شروع ہونے والا ہے تاہم قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنی صحت کی فکر نہیں اور انتہائی اہم ایونٹ سے قبل جنک فوڈ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔عام مشاہدہ رہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مختلف تقریبات میں
بریانی سمیت دیگر پرتکلف کھانوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور اپنی فٹنس کے پہلو کو قطعی نظر انداز کردیتے ہیں، خصوصاً مٹن، بیف یا چکن کی مصالحیدار بریانی کھانا پسند کرتے ہیں۔دنیا بھر میں ورلڈ کپ میں شریک ہونی والی ٹیمیں اپنی فٹنس اور ڈائٹ کا خصوصی خیال رکھتی ہیں اور پاکستانی ٹیم کی فٹنس دنیائے کرکٹ میں انتہائی کمزور سمجھی جاتی ہے۔سابق باؤلر نے کہاکہ ہمارے کھلاڑیوں کی اب بھی بریانی سے تواضع کی جارہی ہے، قومی ٹیم بریانی کھا کر مدمقابل چمپئن ٹیم کو شکست نہیں دے سکتی۔