جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

مصر کے محمد الشربینی نے ہواوے انٹرنیشنل مینز اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا

datetime 11  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)مصر کے محمد الشربینی نے پاکستان کے فرحان محبوب کو 3-2سے شکست دیکر ہواوے انٹرنیشنل مینز اسکواش ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا جبکہ فائنل میں شکست پر فرحان محبوب نے غصہ میں آکر اپنا ریکٹ توڑ ڈالا ۔ مصحف اسکواش کمپلیکس

اسلام آباد میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سید عارف حسن تھے جبکہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائیر مارشل شاہد اختر علوی، سابق ورلڈ چمپئن جان شیر خان سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے میچ دیکھا۔ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں مصر کے محمد الشربینی پہلی گیم سے ہی اپنے حریف پر حاوی رہے اور پہلی گیم 11/5سے جیت لی۔ دوسری گیم میں پاکستان کے فرحان محبوب نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 11/5سے کامیابی حاصل کی۔ تیسری گیم میں فرحان محبوب نے سخت مقابلے کے بعد 11/8سے کامیابی حاصل کی۔ محمد الشربینی نے میچ میں واپس آتے ہوئے چوتھی گیم میں 11/7سے کامیابی حاصل کر کے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ پانچویں اور فیصلہ کن گیم محمد الشربینی نے 11/8سے جیت کرٹرافی اپنے نام کر لی۔ یہ دلچسپ میچ 51منٹ تک جاری رہا۔ٹورنامنٹ کے اختتام پر جنرل ر عارف حسن نے کھلاڑٰیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…