پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

آئی سی سی نے ورلڈ کپ سے قبل شیڈول پریکٹس مقابلوں کی ٹکٹیں فروخت کیلئے پیش کردیں

datetime 11  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)آئی سی سی نے ورلڈ کپ سے قبل شیڈول پریکٹس مقابلوں کی ٹکٹیں فروخت کیلئے پیش کردیں۔  آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ سے قبل شیڈول وارم اپ میچز کی ٹکٹیں بدھ سے فروخت شروع ہو گئی ہیں، یہ ٹکٹیں آفیشل سائٹ سے خریدی جا سکتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق میگا ایونٹ سے قبل مجموعی طور پر 10 وارم اپ میچز 24سے 28مئی تک کھیلے جائیں گے، اس طرح ہر ٹیم مین ایونٹ سے قبل2پریکٹس میچز کھیلے گی۔ان مقابلوں کی میزبانی 4وینیوز برسٹل کاؤنٹی گراؤنڈ، کارڈف ویلز اسٹیڈیم، ہیمپشائر باؤل اور

دی اوول کریں گے۔ ان مقابلوں کو آفیشل ون ڈے اسٹیٹس حاصل نہیں ہوگا، اس لیے ہر ٹیم اپنے15پلیئرز میں سے کسی کو بھی کسی وقت میدان میں اتار سکتی ہے۔ ٹکٹوں کی قیمت بڑوں کیلیے 15 پاؤنڈر اور انڈر 16 کیلیے ایک پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے، ٹکٹیں میچ کے روز میزبان وینیو پر بھی موجود ہونگی تاہم وہاں پر خریداری کیلئے 5پاؤنڈز اضافی ادا کرنا ہونگے۔آئی سی سی ورلڈکپ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسٹیو ایلورتھی نے کہاکہ ان مقابلوں کی بدولت شائقین کو انٹرنیشنل اسٹارز کو ورلڈ کپ سے قبل ہی ایکشن میں دیکھنے کا موقع میسر آئیگا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…