جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

وسیم اکرم کا محمد حسنین کی ورلڈکپ سکواڈ میں شمولیت کی مخالفت کرنے والوں کو بہترین جواب

datetime 9  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ بالر وسیم اکرم نے محمد حسنین کی ورلڈکپ سکواڈ میں شمولیت کی مخالفت کرنے والوں کو بہترین جواب دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق 52 سالہ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ محمد حسنین کو روکنے والے آخر کیا چاہتے ہیں؟ جب میں قومی ٹیم میں آیا تو صرف 17 سال کا تھا اور کسی بھی طرح کی کرکٹ نہیں کھیلی تھی اور جب وقار یونس قومی ٹیم میں آئے تو صرف 18 سال کے تھے اور انہوں نے بھی بمشکل کوئی فرسٹ کلاس میچ کھیلا ہو گا۔وسیم اکرم نے مزید کہا کہ محمد حسنین جتنا زیادہ ٹیم کیساتھ رہے گا اس

میں اتنا ہی اعتماد بڑھے گا اور فٹنس بھی بہتر ہو گی۔وسیم اکرم کا مزید کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں محمد عامر بہترین بالر ہے ان پر تنقید مناسب نہیں ہے۔ورلڈ کپ کا فارمیٹ 1992 والا ہے، پاکستان ٹیم کے چانسز ہیں، اچھا کھیلنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمیں کوئی نیا بیٹسمین نہیں مل رہا ہے، کرکٹ کے معاملے پر ہمیں معیار کی طرف دیکھنا چاہئے۔واضح رہے کہ کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ محمد عامر کو اپنی کارکردگی پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے، ٹیم کا سٹرائیک بالر وکٹیں نہ لے رہا ہو تو کپتان کو پریشانی ہوتی ہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…