ہفتہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2026 

تمام فریقین سے مشاورت کے بعد ورلڈکپ2019ء کے لئے اسکواڈ منتخب کیا جا ئے گا،سرفراز احمد

datetime 8  اپریل‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد نے کہا ہے کہ تمام فریقین سے مشاورت کے بعد ورلڈکپ 2019ء کیلئے اسکواڈ منتخب کیا جائیگا،آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ورلڈکپ میں سب سے اوپر ابھر کر سامنے آئیں گی، ٹیم میچ میں آرمی کیپ پہن سکتی ہے۔

امام الحق اور فخر زمان ورلڈکپ میں بطور اوپنر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہاکہ ہر کپتان کا یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک کیلئے ورلڈکپ جیتے اور میرا بھی یہی خواب ہے، مجھے قوی امید ہے کہ پاکستان اس میگا ایونٹ کا فائنل ضرور کھیلے گا۔ انہوں نے پیشنگوئی کی کہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں ورلڈکپ میں سب سے اوپر ابھر کر سامنے آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ جیتنے کے لیے پاکستانی ٹیم اپنی بہترین کارکردگی دکھاتی آئی ہے۔ کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہاکہ ٹیم میچ میں آرمی کیپ پہن سکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ کے دوران کسی بھی کھلاڑی کے زخمی ہو جانے کی صورت میں اس کا متبادل وہاں ہی موجود ہو گا۔ مختلف کھلاڑیوں کی کارکردگی کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ حسن علی نے پی ایس ایل میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور امید ہے کہ امام الحق اور فخر زمان ورلڈکپ میں بطور اوپنر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، محمد عامر بھی ایک اچھا فاسٹ باؤلر ہے لیکن بدقسمتی سے گزشتہ کچھ سیریز میں وہ وکٹیں حاصل نہیں کر پا رہا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد حسنین بھی ایک اچھا فاسٹ باؤلر ہے تاہم اسے مزید پالش کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مستقبل میں ملک کے لیے بہتر کارکردگی دکھا سکے، اسے اپنی سپیڈ کی بجائے اپنی لائن اینڈ لینتھ کی طرف توجہ مرکوز کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک سب سے سینئر ترین کھلاڑی ہیں اور میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کو ان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈکپ کے لیے ایک لیگ اسپنر اور ایک آف اسپنر کا انتخاب کیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…