منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان میں فٹبال پر سیاست نے کھیل اور کھلاڑیوں کو تباہ کردیا ہے،ذمہ دار فیصل صالح حیات ہے : انٹر نیشنل فٹبالر کلیم اللہ

datetime 6  اپریل‬‮  2019 |

بغداد(این این آئی)پاکستان کے انٹرنیشنل فٹبالر کلیم اللہ نے کہاہے کہ یہی سنتے اور پڑھتے آئے ہیں کہ عراق جنگ زدہ ملک ہے ،ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے انٹرنیشنل فٹبالر کلیم اللہ نے کہا کہ عراق کے بارے میں ہم یہی سنتے اور پڑھتے آئے ہیں کہ یہ ایک جنگ زدہ ملک ہے جہاں جانا خطرے سے خالی نہیں۔انہوں نے کہاکہ ابتدا میں میرے ذہن میں بھی یہی باتیں تھیں۔

لیکن میں نے عراق میں موجود اپنے فٹبالر دوستوں سے بات کی تو انھوں نے کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں۔انہوں نے کہاکہ اب میں عراق میں کھیل رہا ہوں تو مجھے اندازہ ہوا ہے کہ یہ ایک پر امن ملک ہے جہاں سپورٹس اور خاص کر فٹبال سے لوگ جنون کی حد تک پیار کرتے ہیں۔کلیم اللہ سے جب پوچھا گیا کہ عراق میں کھیلنے کی کوئی خاص وجہ ہے تو انھوں نے بتایا کہ النجف کلب نے انہیں کھیلتا دیکھا، آزمائشی طور پر موقع دیا اور پھر معاہدہ کرلیا،کلب نے کلیم اللہ کو ایک دوستانہ میچ کھیلنے کی پیشکش کی۔انہوں نے کہاکہ میں نے وہ میچ کھیلا اور اس میں گول بھی کیا۔ النجف کلب کے کوچز نے مجھے باقاعدہ کھیلنے کی پیشکش کردی اس طرح میں اس کلب میں شامل ہو گیا۔ کلیم اللہ نے کہا کہ عراق کی لیگ انھیں مزید آگے جانے کا راستہ فراہم کرسکتی ہے۔کلیم اللہ نے کہاکہ ہر فٹبالر کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بیرون ملک اچھی لیگ میں حصہ لے کیونکہ اس سے آپ کو نہ صرف انٹرنیشنل ایکسپوژر ملتا ہے بلکہ آپ کو اچھے کوچز سے سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے اور آپ کے کھیل میں بہتری آتی ہے۔کلیم اللہ کے مطابق ہر لیگ کا اپنا معیار ہے اور انھیں ان لیگس میں کھیلنے سے بہت فائدہ ہوا ہے خاص کر ان کے اعتماد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔انھوں نے بتایا کہ عراقی کلب نے اگر مجھے کھیلنے کا موقع فراہم کیا ہے تو یہ صرف اس لیے کہ میں نے کرغستان، امریکہ اور ترکی کے اچھے کلبس کے خلاف کھیل کر اپنے گیم کو اچھا بنایا اور مجھے امید ہے کہ میں مزید آگے جاسکتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ اس بات کا بہت افسوس ہے کہ پاکستان میں فٹبال پر سیاست نے کھیل اور کھلاڑیوں کو تباہ کردیا ہے، وہ اس کا ذمہ دار پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات کو قرار دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں ملک سے باہر جب دیکھتا ہوں کہ ایک عام فٹبال کلب کے پاس اپنا

گراؤنڈ ہے، کھیلنے کی بہترین سہولیات موجود ہیں تو مجھے اپنے ملک میں فٹبال کی حالت دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔ ہمارے ملک میں بین الاقوامی معیار کا اسٹیڈیم تو دور کی بات کھیلنے کی بنیادی سہولتیں بھی نہیں ہیں۔کلیم اللہ نے کہاکہ فیصل صالح حیات نے بارہ سال سے ہماری فٹبال کو تباہ کردیا ہے وہ ایک ٹریننگ گراؤنڈ تک تیار نہیں

کرسکے جہاں ہمارے فٹبالرز ٹریننگ کرسکیں۔ فیفا کو چاہیے کہ وہ یکطرفہ فیصلے کے بجائے پاکستانی فٹبال کے بہترین مفاد میں کوئی فیصلہ کرے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے فٹبالرز ہر بڑے ایونٹ میں شرکت سے محروم ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے۔ ہماری فٹبال اندھیروں میں گھر چکی ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…