منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹاپ آرڈر کی کارکردگی اہم ہوگی : اظہر علی

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ کسی بھی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو کمزور حریف خیال نہیں کیا جاسکتا۔ قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹراظہر علی نے کہا کہ کپتان سرفراز احمد کو باصلاحیت کرکٹرز کی خدمات میسر ہیں، پاکستان کی بولنگ ہمیشہ سے مضبوط رہی ہے، چیمپئنز ٹرافی میں اس کی جھلک بھی نظر آئی، ورلڈ کپ میں بھی گرین شرٹس سے توقعات وابستہ ہوں گی لیکن ٹاپ آرڈر کو بڑے اسکور

کیلیے اچھی بنیاد فراہم کرنا ہوگی تاکہ بولرز کو اپنی صلاحیتوں کے بھر پور اظہار کا موقع مل سکے۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں فیورٹ ہوں گی، کیویز بھی اکثر چھپے رستم ثابت ہوتے ہیں، گرین شرٹس ردھم میں آ گئے تو حریفوں کو زیر کرتے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فخر زمان اور امام الحق جیسے اوپنرز سامنے آنے کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا بروقت فیصلہ کیا، پوری توجہ ٹیسٹ میچز پر مرکوز رکھنا چاہتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…