منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

عالمی ٹیبل ٹینس ڈے ،اے ڈبلیو ایف ٹیبل ٹینس فار آل فیسٹول آج شروع ہوگا

datetime 5  اپریل‬‮  2019 |

پشاور(این این آئی)اے ڈبلیو ایف کے زیراہتمام عالمی ٹیبل ٹینس ڈے (آج )چھ اپریل کو قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں منایاجائیگا اس موقع پر اے ڈبلیو ایف ٹیبل ٹینس فار آل کے نام سے ٹیبل ٹینس فیسٹول کا انعقاد کیاجارہا ہے جس میں دوسو سے زائد مرد، خواتین اور بچے چھ مختلف کیٹگریز میں حصہ لیں گے ، آرگنائزنگ سیکرٹری ابصار علی نے بتایا کہ انٹر نیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن اورآئی ٹی ٹی ایف فاؤنڈیشن کی ہدایت پر چھ اپریل کو عالمی ٹیبل ٹینس ڈے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اس سلسلہ میں قیوم سپورٹس

کمپلیکس پشاورمیں ابصار ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اس دن کو بھرپور انداز سے منایاجارہا ہے ٹیبل ٹینس فار آل فیسٹول میں منی ٹیبل ٹینس ، کراس کنٹری ٹیبل ٹینس ، ٹی 2 ٹیبل ٹینس ، ٹیبل ٹینس پینٹنگ مقابلے ، ٹیبل ٹینس میگا لوگو میکنگ اورٹی ٹی میراتھن ایونٹس شامل ہیں ۔اس موقع پر عالمی ٹیبل ٹینس ڈے کے مناسبت سے کیک بھی کاٹا جائیگا ، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن صدر اعجاز احمد جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر ایڈیشنل آئی جی سیکورٹی شہزاد اسلم صدیقی ہونگے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…