جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

آئی سی سی کی ورلڈ کپ سے قبل اضافی کھلاڑی انگلینڈ بھیجنے کی تجویز

datetime 3  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ اضافی کھلاڑی انگلینڈ بھیجنے کی تجویز دیدی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سلیکشن کمیٹی اور منجمنٹ اگلے ایک دو روز میں ٹیم کے انتخاب کیلئے مشاورت کا آغاز کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی 23 اپریل کو شیڈول ہے، انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ سیقبل پاکستان ٹیم کو تین کاؤنٹیز کے خلاف بھی میچز کھیلنے ہیں،آئی سی سی قوانین کے مطابق ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان 30 اپریل تک کیا جا سکتا ہے ،22 مئی تک آئی سی سی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظور ی کے بغیر کھلاڑی تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کے ساتھ اضافی کھلاڑی بھیجنے کی تجویز سامنے آئی ، بورڈ نے کہاکہ دو اضافی کھلاڑی انگلینڈ بھیجے جا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ اسکواڈ کیلئے کپتان سرفراز احمد ، فخر زمان، امام الحق ، حارث سہیل ، بابرا عظم ، محمد رضوان ، شعیب ملک ، فہیم اشرف ، عثمان شنواری ، شاداب خان ، حسن علی، محمد عامر ، عماد وسیم ، محمد حفیظ اور شاہین آفریدی مضبوط امیدوار ہیں ، نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین ، آصف علی اور عابد علی کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…