لاہور(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری بالکل ٹھیک جارہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاری بالکل ٹھیک جارہی ہے،زیادہ میچز کھلنے سے بیٹسمین کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے،ہمیں اچھے فاسٹ بولرز ملے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا
کے خلاف آخری دو ون ڈے میں پاکستانی ٹیم نے فائٹ کی۔چیف سلیکٹر نے کہا کہ کے پی کے کا باصلاحیت کھلاڑیوں کی فراہمی میں اہم کردار ہے ، نوجوان کرکٹرز کو اچھی کوچنگ ملے تو ان کے کھیل میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کے سامنے آنے سے بچوں میں مزید شوق پیدا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ کیلئے تیاری بہتر انداز میں ہورہی ہے۔